گائیکی میرے خون میں رچ بس چکی ہے ،اس سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی ‘ سائرہ نسیم

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:28

گائیکی میرے خون میں رچ بس چکی ہے ،اس سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی ‘ سائرہ نسیم

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ گائیکی میرے خون میں رچ بس چکی ہے اور اب اس سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی ،اپنی محنت سے نام کمایا ہے اور اس پر فخر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موسیقی کی پوری دنیا میں اپنی ایک پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

بیرون ممالک میں منعقدہ شوز میں صرف اوور سیز پاکستانیوں کو ہی نہیں بلکہ مقامی لوگوں کو بھی جھومتے دیکھا ہے ۔سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی سے جنون کی حدتک لگاؤ ہے اور یہ میرے خون میں رچ بس چکی ہے اس سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ میں اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے ہر گیت کو پسند کیا اور ان سے ملنے والی داد سے مزید محنت سے کام کرنے کی لگن پیدا ہو تی ہے۔

وقت اشاعت : 09/10/2016 - 13:28:23

Rlated Stars :