عمران عباس اورعائزہ خان 5 برس بعد پھر ایک ساتھ

دونوں اداکاروں کو ہدایت کار فاروق رند نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘ میں کاسٹ کیا ہی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:01

عمران عباس اورعائزہ خان 5 برس بعد پھر ایک ساتھ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) اداکارہ عائزہ خان اورعمران عباس پانچ برس بعد ایک ساتھ جلوہ گرہونگے ۔دونوں فنکاروں کوہدایتکار فاروق رندنے اپنی نئی ڈرامہ سیریل محبت تم سے نفرت ہے کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا ہے جس کی ریکارڈنگ کراچی میں شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل ٬ مہر النسا اور بینا چودھری بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں ۔ عائزہ خان اور عمران عباس اس سے قبل ڈرامہ سیریل تم کون پیا میں ایک ساتھ اداکاری کا مظاہرہ کرچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/10/2016 - 18:01:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :