میڈونا اور گائے رچی بچوں پر فلم بنائیں گے

جمعرات 28 اگست 2008 14:42

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28اگست2008 ) پاپ گائیگی کی ملکہ میڈونا اپنے شوہر رچی کے ساتھ بچوں پر فلم بنانے کا ارادہ کررہی ہیں۔میڈونا جنہوں نے حال ہی میں اپنی پچاسویں سال گرہ منائی ہے ،نے ایک عرصے قبل اس فلم کے لیے اسکرپٹ بھی تیار کرلیا تھا،اب وہ اوران کے شوہر چاہتے ہیں کہ اسے حقیقت کا روپ دیں اور بڑے پردے پر پیش کریں۔

(جاری ہے)

گائے رچی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سچ تو یہ ہے کہ یہ اتنی پرانی بات ہو چکی ہے کہ مجھے اس فلم کا نام بھی یاد نہیں،ممکن ہے کہ ہم اس کا نام تبدیل ہی کردیں،ہم جلد ہی اس فلم کو بنا کربچوں کے لئے ایک نئی تفریح مہیا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ کے بچے ہوں تو لازمی ہے کہ آپ کو بچوں سے متعلق فلموں کا ضرور پتا چلتا رہتا ہے اور آپ ان فلموں کو دیکھتے بھی ہیں اور میرے نزدیک بچوں کے لیے بنائی جانے والی فلمیں بڑوں کی فلموں سے زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔رچی اور میڈونا بچوں پر جلد ہی فلم بنانا چاہتے ہیں کیوں کہ انہیں یقین ہے کہ جب یہ فلم بنے گی تو اسے شاندار پذیرائی ملے گی۔
وقت اشاعت : 28/08/2008 - 14:42:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :