ایان علی پرعائد جرمانے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت14نومبر تک ملتوی

منگل 18 اکتوبر 2016 17:09

ایان علی پرعائد جرمانے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت14نومبر تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت14نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے مذکورہ درخواست پر سماعت کی ٬ تو اس موقع پر کسٹم کی جانب سے سٹینڈنگ کونسل چوہدری نواز عدالت میں پیش ہوئے ٬ جبکہ ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ پیش نہ ہو سکے۔ جس پر فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ایان علی کے وکیل پیش نہ ہوئے تو جرمانے کے خلاف حکم امتناعی خارج کر یں گے۔ جس کے بعد عدالت نے مذید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 17:09:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :