دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر کے ساتھ کہانی اور کرداروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ‘ دانش تیمور

اچھے اور معیاری کام کرنے کو اولین ترجیح دیتا ہوں ٬تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دینے والے فنکار ہمیشہ عزت پاتے ہیں

پیر 24 اکتوبر 2016 12:37

دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر کے ساتھ کہانی اور کرداروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ‘ دانش تیمور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ٹی وی کے نامور اداکار و ماڈل دانش تیمور نے کہا ہے کہ اچھے اور معیاری کام کرنے کو اولین ترجیح دیتا ہوں ٬تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دینے والے فنکار ہمیشہ عزت پاتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر نئے ڈرامے میں اپنے پرستاروں کو منفرد نظر آئوں ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر کے ساتھ کہانی اور کرداروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام میں ان ڈراموں کی کی پسندیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ا یک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ذاتی زندگی میں بڑا ملنسار اور سادہ طبیعت کا مالک ہوں چھوٹوں اور بڑوں سے بڑے احترام سے پیش آتا ہوں اور یہ ادب اور احترام مجھے میرے والدین نے سکھایا ہے ۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 12:37:48