فلموں میں کام کرنا اور ہٹ ہونا ایک خواب ہے٬ ساحر لودھی

پیر 7 نومبر 2016 14:35

فلموں میں کام کرنا اور ہٹ ہونا ایک خواب ہے٬ ساحر لودھی
لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) فلموں میں کام کرنا اور ہٹ ہونا میرا ایک خواب ہے٬ اس کے لیے اپنی ذاتی فلم بنا رہاہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارٹی وی کے معروف کمپیئر ساحر لودھی نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا جب مجھے شاہ رخ کہہ کر پکارتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے٬میں فن کی دنیا میں شاہ رخ کو اپنا روحانی استاد سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بطور کمپیئر فلاحی حوالے سے جو کام کر رہا ہوں اس پر فخر ہے۔

وقت اشاعت : 07/11/2016 - 14:35:50