گلوکاری کے لئے ریاضت انتہائی لازم ہے ‘ صنم ماروی

پیر 21 نومبر 2016 14:27

گلوکاری کے لئے ریاضت انتہائی لازم ہے ‘ صنم ماروی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ گلوکاری کے لئے ریاضت انتہائی لازم ہے اور میں بھی روزانہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک ریاضت کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لئے محنت لازمی جز ہے اس کے بغیر کامیابی کا حصول ناممکن ہے ۔ میں گائیکی کا زیادہ کام سندھ میں کر رہی ہوں اور خاص طور پر سندھی صوفیانہ کلام کو نہ صرف اندرون سندھ بلکہ بیرون سندھ بھی بڑے شوق سے سنا جاتا ہے ۔ صنم ماروی نے کہا کہ گلوکاری کے لئے ریاضت انتہائی لازم ہے اور میں بھی روزانہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک ریاضت کرتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 21/11/2016 - 14:27:54

Rlated Stars :