فرید اشرف غازی نے ’’ وحید مراد رنگین فوٹو البم‘‘ ریلیز کر دی

بدھ 30 نومبر 2016 13:50

فرید اشرف غازی نے ’’ وحید مراد رنگین فوٹو البم‘‘ ریلیز کر دی
لاہور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ماضی کے نامور چاکلیٹ ہیرو وحید مراد مرحوم کی 33ویں برسی کے موقع پر ان کے پرستار صحافی اور رائٹر فرید اشرف غازی نے ’’ وحید مراد رنگین فوٹو البم‘‘ ریلیز کر دی۔

(جاری ہے)

اس کتاب میں وحید مراد مرحوم کی 165 نادر تصاویر، ان کی فنی زندگی کے حوالے سے معلومات اور انٹرویوز شامل ہیں۔‘ فرید اشرف غازی کئی برس سے وحید مراد کے پرستاروں کیلئے یہ کتاب شائع کر رہے ہیں۔ وہ ہر سال نئی تصاویر اور تبدیلیاں کر کے اس کتاب کی اشاعت کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 13:50:00

Rlated Stars :