انوشکا نے فواد سے دوستی کی خبروں پر چپ توڑ ہی دی

فواد کے ساتھ ہمیشہ ملاقات فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘کے سیٹ پرہی ہوئی، انوشکا شرما

منگل 13 دسمبر 2016 16:20

انوشکا نے فواد سے دوستی کی خبروں پر چپ توڑ ہی دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورپاکستانی اداکارفواد خان نے فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جہاں دونوں کی اداکاری کومداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا لیکن اداکارہ نے اب فواد خان کے ساتھ دوستی پر چپ توڑدی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے جب انٹرویوکے دوران پاکستانی اداکارفواد خان کے ساتھ دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ فواد خان کے ساتھ کبھی بھی رابطے میں نہیں رہیں، ان کی فواد کے ساتھ ہمیشہ ملاقات فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کے سیٹ پرہی ہوئی۔

اداکارہ نے ‘‘اے دل ہے مشکل’’ میں فواد کے کردارکے حوالے سے کہا کہ ان کا کردار بہت چھوٹا لیکن اہم تھا اور جب انہیں فواد کا اس کردار کے چناؤ کے حوالے سے معلوم ہوا تو وہ سکون میں آگئیں تھیں کیونکہ اس کردارکے لیے ایک اچھے اداکار کی ضرورت تھی۔ انوشکا شرما نے مزید کہا کہ فلم میں فواد کے کرداربہت مختصرتھا اسی لیے انہیں بہترین اداکاری دکھانے کے لیے اپنے تاثرات کا بھی بھرپوراستعمال کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 16:20:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :