پشاور :معروف گلوکارہ معشوق سلطان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

معشوق سلطان طویل مدت سے ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا تھیں ، کسی حکومتی نمائندے نے جنازے میں شرکت کی زحمت گوارا نہیں کی

پیر 19 دسمبر 2016 17:19

پشاور :معروف گلوکارہ معشوق سلطان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) پشاورمیں پشتو کی معروف گلوکارہ معشوق سلطان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ لیجنڈری گلوکارہ کے نماز جنازہ میں صوبائی حکومت کے کسی نمائندے یا سینئر آرٹسٹ نے شرکت کی زحمت گوارانہیں کی۔ 70 سالہ پشتو کی معروف گلوکارہ معشوق سلطان طویل عرصے سے ہیپاٹائٹس میں مرض میں مبتلا تھیں اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی تھیں۔

معشوق سلطان کی نماز جنازہ چغلپورہ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے شرکت کی تاہم کسی حکومتی نمائندے یا سینئر آرٹسٹ نے نماز جنازہ میں شرکت کی زحمت تک محسوس نہیں کی۔ سوات سے تعلق رکھنے والی معشوق سلطان کو سب سے پہلے 1962ء میں ریڈیو پاکستان پر اپنی آواز کا جادو جگانے کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے 15 سو سے زائد البمز میں ہزاروں گانے گائے ، 1996 ء میں انہیں پشتو موسیقی کی خدمت کے عوض صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ مرحومہ کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے پشاور میں سپردخاک کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 19/12/2016 - 17:19:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :