فلم اورڈرامہ ترجیح نہیں،ماڈلنگ نے شہرت دی‘ ایمان علی

آسکرایوارڈ کیلئے ’’ماہ میر‘‘کانامزد کیاجانا کسی اعزاز سے کم نہیں‘ماڈل واداکارہ

ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ میری ترجیحات میں شامل نہیں ، فیشن ، بیوٹی اورماڈلنگ انڈسٹری نے دنیابھرمیں شہرت دی۔ فلمیں بول اور خدا کیلئے کرکے اچھا تجربہ ہوا تھا۔رواں برس میں فلم ماہ میرریلیزہوئی اس فلم کو نہ صرف پسندکیاجارہا ہے بلکہ اب تک فیسٹیول میں ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہے ۔

اس سے بڑھ کر فلم کا آسکرایوارڈ کیلئے غیرملکی فلم کے طور پر نامزد کیا جانا میرے لئے ہی نہیں تمام ٹیم کیلئے بھی کسی اعزازسے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز17 روزہ 24 واں سالانہ ڈالمین شاپنگ فیسٹیول2016 کا ا فتتاح کرنے کے بعدمیڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رنگارنگ ثقافتی تقریب میں ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف اورفیضان الحق نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلوکارہ ڑوئے ویکاجی نے گیت پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ انوشے اشرف نے کہا شہرکی رونقوں کوبحال کرنے میں ثقافتی فیسٹیول اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔فیضان الحق نے کہا 17 روز تک میوزک و دیگر ثقافتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ڈی ایس ایف کے ڈائریکٹر فیصل ندیم نے کہا فیسٹیول میں شرکت کرنیوالوں کو نئے برس کے پہلے روز 10 لاکھ روپے کا میگا انعام قرعہ اندازی کے ذریعے دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 24/12/2016 - 11:35:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :