پی ٹی وی سے پیش کی جانیوالی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘میںکام کرنے والے فنکاروں کامعاوضے نہ ملنے پر سراپا احتجاج

مذکورہ ڈرامہ میں کام کرنے والے فنکاروں کو چار ماہ گزرنے کے باوجود معاوضے کی ادائیگی نہیں ہو سکی، فنکاروں کا اگلے ماہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

منگل 27 دسمبر 2016 16:48

پی ٹی وی سے پیش کی جانیوالی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘میںکام کرنے والے فنکاروں کامعاوضے نہ ملنے پر سراپا احتجاج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء)پاکستان ٹیلی وژن لاہور سینٹر سے پیش کی جانے والی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’’ نوٹنکی فیملی ‘‘میںکام کرنے والے فنکاروں نے معاوضوں کی ادائیگی نہ ہونے پر اگلے ماہ پریس کانفرنس کرنے کا پروگرام بنا لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈرامہ میں کام کرنے والے فنکاروں کو چار ماہ گزرنے کے باوجود معاوضے کی ادائیگی نہیںہو سکی جس پر فنکاروں نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں پی ٹی وی کے متعلقہ ادارے سے رابطہ بھی کیا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔

اگر ہمیں معاوضوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو جنوری میں پریس کانفرنس کر کے آئندہ کا اعلان کریں گے۔فنکاروں کا کہنا ہے کہ سینئر اداکار اس لئے پی ٹی وی پر کام نہیں کرتے کیونکہ یہاں پر معاوضے رک جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/12/2016 - 16:48:17

Rlated Stars :