بھارت کو پاکستانی فنکاروں کے بارے میں اپنی سوچ کو تبدیل کرناچاہیے ‘ نیئر اعجاز

ہم بھارتی فنکاروں سے دوستی او رمحبت کرتے ہیں تو بھارتی حکومت کو بھی اس نظریے کو فروغ دینا چاہیے

منگل 27 دسمبر 2016 16:51

بھارت کو پاکستانی فنکاروں کے بارے میں اپنی سوچ کو تبدیل کرناچاہیے ‘ نیئر اعجاز
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی فنکاروں کے بارے میں اپنی سوچ کو تبدیل کرناچاہیے ،ہم بھارتی فنکاروں سے دوستی او رمحبت کرتے ہیں تو بھارتی حکومت کو بھی اس نظریے کو فروغ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ غیر امتیازی سلو ک بند ہونا چاہیے ۔ بھارتی انتہا پسندی پاک بھارت فنکاروں کے حق میں نہیں اس امن کی فضاء برباد ہوجاتی ہے ۔نیئر اعجاز نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں کو جو عز ت اپنے ملک پاکستان میں ملتی ہے وہ دنیا میں کسی اور جگہ نہیں مل سکتی ۔

وقت اشاعت : 27/12/2016 - 16:51:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :