استنبول نائٹ کلب میں ہونے والی قتل و غارت میں بھارتی فلم پروڈیوسر ابیس رضوی کی ہلاکت کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 20:17

استنبول نائٹ کلب میں ہونے والی قتل و غارت میں بھارتی فلم پروڈیوسر ابیس رضوی کی ہلاکت کا انکشاف

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) استنبول نائٹ کلب میں ہونے والی قتل و غارت میں بھارتی فلم پروڈیوسر ابیس رضوی کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر کی رات کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع ایک نائٹ کلب میں ہونے والی سال نو کی تقریب میں 2 مسلح افراد کی جانب سے حملہ کرکے کئی افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اب بھارتی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نائٹ کلب میں بھارتی فلم پروڈیوسر ابیس رضوی بھی موجود تھے۔ ابیس رضوی بھی حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے پر بعد ازاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

وقت اشاعت : 02/01/2017 - 20:17:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :