دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔۔ جشن میں مختلف بھارتی اداکارائیں اپنے جوہر دکھا کر سال کی آخری شام کو رنگین بنائیں گی

اتوار 28 دسمبر 2008 13:08

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28دسمبر2008 ) دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ان ممالک میں شامل ہے جو نئے سال کا جشن جوش و خروش سے مناتے ہیں۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بھارت نئے سال کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق اس سال بھارت کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے جشن میں مختلف اداکارائیں اپنے جوہر دکھا کر سال کی آخری شام کو رنگین بنائیں گی۔

بھارت کی معروف اداکارہ ملیکا شراوت،امیشا پاٹیل،شردھا شرمااور منیشا لامبا تقریبات کی زینت بنیں گی۔ممبئی میں منعقد ہونے والی نئے سال کے جشن کی تقریب میں امیشا پاٹیل اپنے جوہر دکھائیں گی،جبکہ جے پور میں شردھا شرما اسٹیج کی زینت بنیں گی۔

(جاری ہے)

منیشا لامبانے تقریب میں پرفارمنس کے تیس لاکھ روپے جبکہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ملیکاشراوت نے پچیاسی لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا ہے۔

امیشا پاٹیل پینتیس لاکھ روپے جبکہ شردھا شرما نے بھی اپنے مداحوں کی تعداد کے برابر معاوضہ طلب کیا ہے۔شردھا کا کہنا ہے کہ وہ ممبئی دہشتگردی کے واقعات کے بعد پرفارمنس کرنے پر رضامند نہیں تھیں تاہم اپنے منیجر کے سمجھانے پر وہ تقریب میں پرفارم کرنے پر راضی ہوئی ہیں۔چاروں اداکارائیں اکتیس دسمبر کو نئے سال میں داخل ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے اپنی پرفارمنس کی شروعات کریں گی۔
وقت اشاعت : 28/12/2008 - 13:08:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :