نامور ماڈل نادیہ حسین کی 38ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

منگل 10 جنوری 2017 14:10

نامور ماڈل نادیہ حسین کی 38ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء)پاکستان کی صف اول کی نامور ماڈل نادیہ حسین اپنی 38ویں سالگرہ آج بدھ کے روز منائیں گی۔ پیشہ کے لحاظ سے ڈینٹل ڈاکٹر نادیہ حسین 11جنوری 1979ء کو پیدا ہوئیں۔ انہوںنے پیشہ وارانہ تعلیم کی تکمیل کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنیاد پر وطن عزیز کی نمبر ون ماڈلز میں شمار ہونے لگی۔

(جاری ہے)

نادیہ حسین کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی خصوصی شہرت حاصل ہوئی ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک سینکڑوں ملکی و غیر ملکی کمرشلز میں ماڈلنگ کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ نادیہ حسین شادی شدہ ہیں ،انہوں نے ماڈلنگ کے شعبہ کو ایک نیا رنگ اور جہت بخشی۔نادیہ ان دنوں ماڈلنگ کے ساتھ کراچی میں اپنا ڈینٹل کلینک اور بیوتی اینڈ سکن سلون بھی چلا رہی ہیں انھوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔
وقت اشاعت : 10/01/2017 - 14:10:21

Rlated Stars :