چوری کیس :گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت11 جنوری تک منظور

منگل 10 جنوری 2017 19:26

چوری کیس :گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت11 جنوری تک منظور
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء)لاہور ہائی کورٹ نے گلوکار بلال سعید کی چوری کے مقدمہ میں عبوری ضمانت 11 جنوری تک منظور کر لی،جسٹس عبدالسمیع خان نے گلوکار بلال سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار بلال سعید نے بتایاکہ مخالفین نے پولیس سے ساز باز کر کے چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے حالانکہ اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے، دوران سماعت بلال سعید کا وکیل عدالت میں پیش نہ ہو ا جس پر عدالت نے بلال سعید کی 11جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ہر صورت وکیل کوپیش کرنے کاحکم دیدیا ، بلال سعید کے خلاف رخسانہ نامی خاتون نی8کروڑ روپے کاسامان نقدی اور زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کروارکھا ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2017 - 19:26:46