انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا2006ء کا آغاز 23نومبر کو ہو گا‘پہلی فلم ”والور “دکھائی جائیگی

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 12:49

پاناجی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006) انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا2006ء کا آغاز 23نومبر کو ہو گا۔ پاناجی میں منعقد شدنی فلم فیسٹیول میں سب سے پہلے اسپانش فلم ”والور “ دکھائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جس کے ہدایتکار پیڈ روالمودوار ہیں اور 23دسمبر کو میکسین فلم ”بابل“ کے ساتھ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کے 37ویں ایڈیشن کا اختتام ہو گا۔ گزشتہ روز آرگنائز نگ کمیٹی کا مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پر یہ رنجن داس منشی کی قیادت میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں گوا کے چیف منسٹر پرتاپ سنگ رانے نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور حکومت گوا کے درمیان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا2006ء کے انعقاد کیلئے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔

وقت اشاعت : 14/10/2006 - 12:49:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :