دن میں ’رئیس‘نی60، ’قابل‘نے 37 کروڑ کمالیے

اتوار 29 جنوری 2017 13:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء)ریلیز کے تیسرے دن بھی’ رئیس‘ کی بیٹری فل چارج ہے،باکس آفس پر 60 کروڑروپے کمالئے،’قابل‘ کی کمائی 37کروڑ روپے رہی۔ریتک روشن اور یمی گوتم کی نئی بالی ووڈ فلم ’قابل‘ نے باکس آفس پر کچھوے کی چال چلتے ہوئے بھارت میں اب تک تین دنوں میں صرف38اعشاریہ 87کروڑ روپے ہی کماسکی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان اداکاری کا میدان ہویا حقیقی زندگی کی کوئی پرفارمنس،اپنے فینز کو بھرپور انداز میں محظوظ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے نئی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کی تشہیری مہم کے حوالے سے کالج میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اپنے فینز کے ساتھ مشہور گانے ’چھمک چھلو‘پر دلچسپ ڈانس فارم کرکے جہاں سماں باندھ دیا وہیں شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا۔
وقت اشاعت : 29/01/2017 - 13:31:16