ماہرہ خان اور شاہ رخ کی فلم ’’ رئیس ‘‘ بھارتی ٹی وی چینلز سے ریلیز ہو گئی

پیر 30 جنوری 2017 14:35

ماہرہ خان اور شاہ رخ کی فلم ’’ رئیس ‘‘ بھارتی ٹی وی چینلز سے ریلیز ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) اداکارہ ماہرہ خان اور شاہ رخ کی فلم ’’ رئیس ‘‘ بھارتی ٹی وی چینلز سے ریلیز ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل حکومت نے کیبل آپریٹرز پر بھارتی چینلز کی نشریات پر پابندی لگا دی تھی اور اب دو ماہ کے بعد دوبارہ بھارتی چینلز کیبل کے ذریعے دکھائے جا رہے ہیں اور اتوار کے روز ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ’’ رئیس ‘‘ کیبل کے ذریعے بھارتی چینل سے پیش کر دی گئی ۔

جس پر شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پاکستان میں بھارتی چینل بند کرنے کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف ان کی فلمیں بھی کیبل کے ذریعے دکھائی جا رہی ہیں یہ دوہرا معیار ختم ہونا چاہیے ۔ یا تو بھارتی چینلز کو مکمل طور پر کھول دینا چاہیے یا پھر ان پر مکمل پابندی بدستور قائم رہنی چاہیے ۔
وقت اشاعت : 30/01/2017 - 14:35:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :