ریڈیو پاکستان نے اردوو پنجابی زبان کے انائونسرز ،کمپیئر ز ، ڈرامہ اور فیچر آرٹسٹس کیلئے موذوں خواتین و حضرات سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات 2 فروری 2017 14:45

ریڈیو پاکستان نے اردوو پنجابی زبان کے انائونسرز ،کمپیئر ز ، ڈرامہ اور فیچر آرٹسٹس کیلئے موذوں خواتین و حضرات سے درخواستیں طلب کر لیں
فیصل آباد۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) ریڈیو پاکستان نے اردوو پنجابی زبان کے انائونسرز ،کمپیئر ز ، ڈرامہ اور فیچر آرٹسٹ س کیلئے موزوں خواتین و حضرات سے درخواستیں طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 فیصل آباد کو اردو اور پنجابی زبان کے انائونسرز ،کمپیئر ز ، ڈرامہ اور فیچر آرٹسٹس، مذہبی، نیوز، زرعی اور دوسرے خصوصی سامعین کے پروگراموں کیلئے اچھی آواز وں کی فوری ضرورت ہے لہٰذا ایسے تمام خواتین و حضرات جن کی تعلیمی قابلیت گریجوایشن ہے وہ10 فروری تک اپنے تعلیمی کوائف ریڈیو پاکستان فیصل آباد میں جمع کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے ترجمان نے مزید بتایاکہ تعلیمی کوائف بذریعہ ای میل [email protected] بھی ارسال کئے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ خواہشمند افراد تعلیمی کوائف بذریعہ ڈاک معرفت اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پیپلز کالونی ڈی گرائونڈ فیصل آباد کے پتہ پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ مذکورہ آسامیوں کیلئے آڈیشن 15فروری سے شروع ہو ںگے۔ انہوںنے کہا کہ مزید معلومات کیلئے ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے فون نمبر 0419220141 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 02/02/2017 - 14:45:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :