نیلم منیر کے بعد اداکارہ بینش چوہان کی بھی گاڑی میں ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 فروری 2017 13:01

نیلم منیر کے بعد اداکارہ بینش چوہان کی بھی گاڑی میں ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 فروری 2017ء) : گذشتہ کچھ دنوں میں اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نیلم منیر گاڑی میں ایک گانے پر ڈانس کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی شئیر کیا جبکہ ناقدین نے نیلم منیر کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں افیس بُک پر اپنے پیغام میں نیلم منیر کا کہنا تھا کہ وہ اس گاڑی میں اپنی خاتون دوستوں کے ساتھ تھیں اور اس ویڈیو کے لیک ہونے پر انہیں بے حد افسوس ہے ۔

نیلم منیر کی ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں صبا قمر کے اپنی ساتھی دوستوں کے ہمراہ ان کی سپورٹ میں ویڈیو بنائی وہیں اب ایک اور ٹی وی اداکارہ بینش چوہان کی بھی گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ نیلم منیر کے بعد اب بینش چوہان نے بھی گاڑی میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ہے۔ بینش چوہان کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔بینش چوہان کی وائرل ہوئی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

وقت اشاعت : 03/02/2017 - 13:01:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :