لیونارڈو ڈی کپریو نئی فلم ’’ دی بلیک ہینڈ‘‘ میںجلوہ گر ہوں گے

ہفتہ 4 فروری 2017 12:09

لیونارڈو ڈی کپریو نئی فلم ’’ دی بلیک ہینڈ‘‘ میںجلوہ گر ہوں گے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار لیونارڈو ڈی کپریو اپنے پرستاروں کو نئی فلم ’’ دی بلیک ہینڈ‘‘ میں نظر آئیں گے۔ دی بلیک ہینڈ کو فلم ’’ ریووننٹ ‘‘ کا فالو اپ کہاجارہاہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم میں لیونارڈو مرکزی کردارادا کرنے کے ساتھ اس کو پروڈیوس بھی کر رہے ہیں ،ْفلم اسی نام کے ناول کی کہانی سے ماخوذ ہے جس کو سٹیفن ٹیلٹی نے تحریر کیا ہے اور اپریل میں کتب خانوں میںدستیاب ہوگی۔ فلم کی کہانی 1903ء کے دور کے گرد گھومے گی جب نیو یارک میں معاشرتی جرائم عروج پر تھے ۔ اس دور میں ایک جرائم پیشہ گروہ بلیک ہینڈ نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا تھا۔ فلم میں کپروی کا کردار ایک جاسوس ہوگا جو جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کو پکڑتا ہے ۔

وقت اشاعت : 04/02/2017 - 12:09:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :