بالی وڈ کے سٹار مجھے اپنا استاد تسلیم کر کے میری شاگردی اختیار کر چکے ہیں‘عمر شریف

جمعہ 10 فروری 2017 12:58

بالی وڈ کے سٹار مجھے اپنا استاد تسلیم کر کے میری شاگردی اختیار کر چکے ہیں‘عمر شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) سینئر اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ بالی وڈ کے سٹار مجھے اپنا استاد تسلیم کر کے میری شاگردی اختیار کر چکے ہیں جن میں آج کل سب سے زیادہ مقبول فنکار کپل شرما ہے جبکہ اس کے علاوہ اکشے کمار ، گووندا ، جانی لیور بھی مجھے اپنا استاد مانتے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اداکاروں نے باقاعدہ میرے ہاتھ میں لال دھاگہ باندھ کر میری شاگردی اختیار کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میرے شاگرد اپنے فن کے ذریعے بالی وڈ میں نام پیدا کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/02/2017 - 12:58:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :