پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع

جمعہ 10 فروری 2017 15:42

پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) بالی ووڈ میں اپنی شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی خاصی کامیابی سمیٹنے والی اداکارہ کامیابی کی راہ پرتیزی سے گامزن تھیں لیکن اب شاید ان کی ترقی کی راہ میں ان ہی کا ٹی وی شو کوانٹیکو آگیاہے جو اب ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگیجارہی ہیں لیکن اب اداکارہ کا امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو ناکام ہوتا جارہا ہے۔

اداکارہ کا ٹی وی شو ‘‘کوائنٹکو’’ درجہ بندی اور مقبولیت کے حوالے سے مسلسل نیچے جارہا ہے اوران کے مداح اب اس ٹی وی شو سے مزید محظوظ نہیں ہورہے ہیں جس کے بعد پروگرام کو ختم کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا نا صرف امریکی ٹی وی سیریل ‘کوانٹیکو’ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہیں وہیں ان کی پہلی ہالی ووڈ ‘‘بے واچ’’ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔
وقت اشاعت : 10/02/2017 - 15:42:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :