پاکستان اور بھارت کو سیاست سے ہٹ کر ثقافتی رشتوں کو فروغ دینا چاہیے،جاوید شیخ

بدھ 15 فروری 2017 14:22

پاکستان اور بھارت کو سیاست سے ہٹ کر ثقافتی رشتوں کو فروغ دینا چاہیے،جاوید شیخ
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) نامور اداکار وہدایت کار جاوید شیخ نے بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے حوالے سے انڈین حکومت سے بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں اپنی فلموں کی نمائش سے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ کما رہا ہے توہماری فلموں کو بھی وہاں نمائش کی اجازت ہونا چاہئے، جاوید شیخ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست سے ہٹ کر ثقافتی رشتوں کو فروغ دینا چاہئے، مو جود ہ حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن ودوستی کے پرچار پر یقین رکھتی ہے،دونوں ممالک کی ترقی ایک دوسرے سے محبت کرنے اور امن واستحکام کو فروغ دینے سے ہو سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 15/02/2017 - 14:22:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :