اب اپنی خاندانی مصروفیات کے آڑے آنے والا کوئی کام نہیں لیتی ،نیکول کڈمین

جمعرات 23 فروری 2017 13:55

اب اپنی خاندانی مصروفیات کے آڑے آنے والا کوئی کام نہیں لیتی ،نیکول کڈمین
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) امریکا کی آسٹریلوی نژاد اداکارہ نیکول کڈ مین نے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی خاندانی مصروفیات کے آڑھے آنے والا کوئی کام نہیں لیتی ہیں کیونکہ ان کے بچوں کا سکول کا دور چل رہا ہے اور وہ ہی ان کی پہلی ترجیح ہیں۔

(جاری ہے)

نیکول کڈ مین لاس اینجلس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا وقت بہت قیمتی ہے،آپ جب عمر کے ایک خاص مقام پر پہنچ جاتے ہیں وہاں وقت ایک انتہائی اہم حیثیت اختیار کر جاتا ہے اور میرے لئے اس وقت میری خاندانی زندگی سب سے اہم ہے۔

انھوں نے کہاکہ میں دوسری مصروفیات کو وقت دے کر اپنے خاندان کو پس پشت نہیں ڈال سکتی اس لئے ایسی مصروفیات کے لئے صاف انکار کر دیتی ہوں جو خاندانی مصروفیات کے آڑے آ رہی ہوں۔
وقت اشاعت : 23/02/2017 - 13:55:39