اداکار وحید مراد کی یاد میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں گلوکارہ نصیبو لعل کی زبردست پرفارمنس

اتوار 12 اپریل 2009 14:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل ۔2009ء) الحمراء ہال میں اداکار وحید مراد کی یاد میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں گلوکارہ نصیبو لعل نے میلہ لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الحمرا ہال نمبر 3 میں اداکار وحید مراد مرحوم کی یاد میں ایوارڈتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد اداکاروں نے پرفارم کیا تاہم تقریب کے شرکاء نے گلوکارہ نصیبو لعل کو ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے گانوں پر زبردست داد دی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اسلم ڈار اور عرفان اقبال شیخ تھے ۔

وقت اشاعت : 12/04/2009 - 14:24:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :