مجھے زندگی نے خود کو زمانے سے منوانے کاموقع دیا، دیا مرزا

بدھ 15 مارچ 2017 13:13

مجھے زندگی نے خود کو زمانے سے منوانے کاموقع دیا، دیا مرزا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ مجھے زندگی نے موقع دیا ہے کہ میں زمانے سے خود کو منوائوں۔ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ دیا مرزا جو ان دنوں فلم پروڈکشن سے وابستہ ہیں نے کہا کہ ان کی فطرت میں مایوس ہونا نہیں ہے اور نہ ہی وہ ہار ماننے پر یقین رکھتی ہیں۔انھوں نے اپنی والدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ان کی کردار سازی کرتے ہوئے ان کو حوصلے اور استحکام بخشا جس سے میں تبدیل ہو گئی۔

(جاری ہے)

دیا نے کہا آج جو بھی مین ہوں اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں جنہوں نے مجھے بھرپور زور آزاد زندگی دی اور مجھے بتایا کہ اپنا حق کیسے جیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے پروگرام سیو دی چلڈرن کی خیر سگالی کی سفیر 33 سالہ دیا مرزا نے مزید کہا کہ وہ جب گھر چھوڑ کر کام کے لئے ممبئی آئی تھیں اس وقت ان کی عمر 18 برس تھی اور فلم انڈسٹری ان کے لئے بالکل نئی جگہ تھی،بہت سے لوگوں نے ان کو مختلف سمتوں میں لیجانے کی کوشش کی لیکن انھوں نے اپنی اقدار کا دامن مضبوطی سے پکڑتے ہوئے صیحح راستے کا انتخاب خود سے فیصلہ کر کے کیا ۔انھوں نے کہاکہ وہ جدوجہد اور محنت پر یقین رکھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 13:13:02

Rlated Stars :