کپل شرما نے سونیل گروور کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا اعتراف کر لیا

پیر 20 مارچ 2017 14:48

کپل شرما نے سونیل گروور کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا اعتراف کر لیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) گزشتہ روز مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما اور ان کے ساتھی سونیل گروور کے ساتھ لڑائی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ کپل شرما آسٹریلیا سے واپسی پر جہاز میں شراب کے نشے میں دھت سونیل گروور کے ساتھ الجھ پڑے اور گالیاں بھی دی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب کپل شرما نے اپنی خاموشی توڑ دی اور سماجی رابطے کی وب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا اگر میری سونیل کے ساتھ جہاز میں کوئی لڑائی ہوئی ہے جس نے یہ خبر دی ہے کیا وہ خود سچا ہے۔

کچھ لوگ اس طرح کی چیزوں کو صرف مزے لینے کے طور پر لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا ہم اکٹھے سفر کرتے ہیں اور میں سال میں ایک بار اپنے بھائی سے ملاقات کر سکتا ہوں جبکہ باقی سارا وقت اپنی ٹیم کے ساتھ گزارتا ہوں اور خاص طور پر سنیل کے ساتھ۔
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 14:48:57