دیپکا پڈکون انجلینا جولی سے زیادہ خوبصورت ہے، روب کوہن

جمعہ 29 مئی 2009 17:49

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی ۔2009ء) ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار روب کوہن نے بھارتی اداکارہ دیپکا پڈکون کو انجلینا جولی سے زیادہ خوبصورت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین سے متعلق میگزین کو انٹرویو میں روب کوہن نے بتایا کہ دیپکا ہالی وڈ کی حسن کی رانی انجیلینا جولی سے زیادہ خوبصور ت اور پرکشش ہیں۔ وہ اپنی نئی فلم میں دیپکا پد کون کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ روب کوہن فاسٹ اینڈ دی فیوریس فلم سیریز ، ڈریگن، بروس لی اسٹوری جیسی مشہور فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2009 - 17:49:51

Rlated Stars :