’مائی لٹل پونی،دی مووی‘‘6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:01

’مائی لٹل پونی،دی مووی‘‘6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء)ہالی ووڈ کی میوزیکل اینی میٹڈ فلم’ ’مائی لٹل پونی،دی مووی‘‘6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

جیسن تھیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پونیویل نامی ایک قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جسے بچانے کیلئے چند دوست میدان میں اتر جاتے ہیں۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں تارا اسٹرانگ، ایشلے بال، اینڈریا لبمین، شینن چین، ایمیلے بلنٹ اور سیا فرلر سمیت دیگر شامل ہیں۔برائن گولڈنر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 08/04/2017 - 18:01:05