اداکار ظفری خان کا کار ایکسیڈنٹ، شدید زخمی، اسپتال منتقل

جمعرات 13 اپریل 2017 17:39

اداکار ظفری خان کا کار ایکسیڈنٹ، شدید زخمی، اسپتال منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) اسٹیج کے نامور اداکار ظفری خان کا کار ایکسیڈنٹ، شدید زخمی، اسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق اداکار ظفری خان گوجرانوالہ جاری اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے بعد لاہور واپس گھر آرہے تھے کہ اوور ٹیکنگ کے باعث گاڑی دیوار سے جا لگی جس سے اداکار ظفری خان اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود دیگر دو افراد کو شدید چوٹیں آئیںتاہم ریسکیو 1122 کے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد اداکار ظفری خان اور دیگر زخمیوں کو میو اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے‘ایکسیڈنٹ کے باعث اداکار ظفری خان کے دونوں ہونٹ، بازو اور سینہ زخمی ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 17:39:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :