وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی صوبے میں شامل سات نئے ضم شدہ اضلاع کو قومی دہارے میں لانے کیلئے طریقہ کار کو تیز تر کرنے کی ہدایت

تیز ترترقیاتی حکمت عملی کیلئے ناگزیر ہے،محمود خا ن

پیر 21 جنوری 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں شامل سات نئے ضم شدہ اضلاع کو قومی دہارے میں لانے کیلئے طریقہ کار کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے جو تیز ترترقیاتی حکمت عملی کیلئے ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہاروزیراعلیٰ نے نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی حکمت عملی کیلئے وسائل کی فراہمی ، سکیموں کی منظوری اور انفراسٹرکچر میں توسیع سے متعلق اپنے دفتر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میںایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، سینئروزیر سیاحت وثقافت محمدعاطف خان، سینئروزیر بلدیات شہرام خان ترکئی، وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، صوبائی ترجمان اجمل وزیر، آئی جی پولیس صلاح الدین محسود، ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا لطیف یوسفزئی اور دیگر انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو نئے شامل شدہ اضلاع میں جامع ترقیاتی پلان، عمل درآمد کی مجموعی صورتحال ، تجاویز ، اداروں کی تیاری اور ان علاقوں کو قومی دہارے میں شامل کرنے کیلئے کئے گئے فیصلوں پر اب تک عمل درآمد اور روڈ میپ پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے ضم شدہ اضلاع تک تمام سماجی خدمات کے شعبوں میں فوری توسیع ناگزیر ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی حکمت عملی کیلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات سے نئے ضم شدہ پسماندہ اضلاع قومی دھارے میں شامل ہوجائینگے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ترجیحات ، میرٹ پر فیصلہ سازی اور وسائل کا شفاف استعمال ہے۔ اس لئے اداروں کو روڈ میپ اور عمل درآمد کا پورا پلان پیش کرے۔

انضما م کا عمل سہل ہونا چاہیئے تاکہ عوام کے دل اور ذہن جیت سکیں،ترجیحات کا تعین ہو چکا ہے، عوام کو ریلیف ملنا جلدشروع ہونا چاہیئے،انضما م کے فوائد عوام تک جلد ازجلد پہنچانا ہوں گے۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو نئے اضلاع میں ترقیاتی حکمت عملی تیز ترکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہمارا ترقیاتی عمل عوام دوست ہونا چاہیئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری