ڑ*پشاور،اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

اتوار 19 جنوری 2020 23:20

qپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین مختلف گروہوں کا سراغ لگا لیا، کریک ڈاؤن کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو پشاور سمیت دیگر اضلاع میں بھی راہزنی اور ڈکیتی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران راہزنی، ڈکیتی، موٹر سائیکل اور موبائل فونز سنیچنگ کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے 7 عدد موٹر سائیکل، ایک عدد رکشہ، لاکھوں روپے نقد، متعدد موبائل فونز سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کا آغاز سٹی ڈویژن سے کیا گیا ہے جس کے لئے نئی حکمت عملی اپنائی گئی جس میں کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ضلع بھر میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت ہے جس کے تحت سٹی ڈویژن پولیس نے ایس پی سٹی کی سربراہی میں متعدد کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران مختلف وارداتوں کے دوران چھینی گئی نقدی، موٹر کار، موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

کریک ڈاؤن کے لئے ڈی ایس پی سبرب احتراز خان، ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین، ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد جاوید اختر اور ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ نعیم حیدر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی جنہوں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین گروہوں کا سراغ لگا کر 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس کے دوران عابد ولد داد خان، عبد اللہ ولد گل، حمینی ولد شوریز ساکنان لنڈے سڑک اور نور اللہ ولد عبد اللہ سکنہ گلبہار، رمضان اللہ ولد علیم اللہ سکنہ ہزار خوانی، محسن خان ولد ماصل خان، ذیشان ولد داد خان، عمر خان ولد عاشق حسین ساکنان ڈاکی ملا خان داودزئی، احسان ولد موسیٰ خان، امجد ولد عالم گل ساکنان ضلع مہمند حال پنڈی اور سعید ولد مجاہد سکنہ بدھو ثمر باغ کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی، ڈکیتی، موٹر سائیکل اور موبائل فونز سنیچنگ کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر مسروقہ7 عدد موٹر سائیکل، ایک عدد رکشہ، لاکھوں روپے نقد، متعدد موبائل فونز سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی محمد شعیب نے واضح کیا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگز کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے تحت کامیابی حاصل ہوئی ہے، کریک ڈاؤن کا آغاز سٹی ڈویژن سے کیا گیا ہے جس کو مزید وسعت دی جا رہی ہے

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..