خوشاب،ڈی سی کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بے جا مہنگائی وگرانفروشی پر قابو پانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت

منگل 18 فروری 2020 13:41

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں بے جا مہنگائی اورگرانفروشی پر قابو پانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں دکانداروں کو طے شدہ نرخوں کی وصولی کا پابند بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے اپنے آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزے کیلئے منعقدہ اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے غلہ منڈی اور منڈیوں کے آڑھتیوں و تاجروں سے قریبی روابط رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سبزیوں،پھلوں اور کریانہ کی اشیاء کی طلب کے مطابق سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے اور جو دکان دار بار بار خلاف ورزی کرے اس کو پابند سلاسل کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب راشد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل محمدسیف، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمران نصیر، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر خوشاب اسرار احمد و دیگر افسران موجود تھے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری