ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا

جمعہ 3 اپریل 2015 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اورگردونواح میں ٹھنڈی ہواوٴں کیساتھ بارش سے مو سم خوشگوار ہونے کیساتھ خنکی میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اورراولپنڈی میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں ہیں جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور، مردان ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، فاٹا، کشمیر،گلگت بلتستان میں اکثر مقامات جبکہ پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان، گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا، فیصل آباد ،ساہیوال،کوئٹہ،ڑوب،قلات ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری