رواں ہفتہ میں درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں ،ترجمان

منگل 11 جون 2024 11:32

رواں ہفتہ میں درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں ،ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) رواں ہفتہ میں درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ہفتے میں پنجاب میں گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی اوردرجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں جبکہ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ، گزشتہ روز اٹک، رحیم یار خان،بہاولپور،نارووال،قصور،جہلم اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں 43 ، بھکر میں 46 ،اوکاڑہ اور گجرانوالہ میں 44 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا، اسی طرح لاہور سمیت میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں،چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کیلئے پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

ڈی جی علی عرفان کاٹھیا نے مزید کہا کہ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے، عوام سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں ، گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ، سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں ،غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں اورایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر کال کریں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے  کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ،  وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

ملتان  میں مطلع جزوی  ابرآلود، گرد آلود ہوائیں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

ملتان میں مطلع جزوی ابرآلود، گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران