رواں ہفتے پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 3 مارچ 2016 12:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو روز کے دوران بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کیساتھ بارش جبکہ مکران، قلات، سبی، نصیر آباد اور کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ فورکاسٹنگ آفیسر کے مطابق موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر کیچ، پنجگور، اواران، خضدار، قلات، بولان، جھل مگسی، سبی، ہرنائی، کوہلو، لورالائی اور کوئٹہ اضلاع کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ،بلوچستان کے برساتی ندی نالوں کے گردو نواح میں مقیم آبادیوں کو اگلے 2 روز کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

جمعہ ہفتہ کو اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، فاٹا، پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک اورتیز ہواوٴں کیساتھ بارش اوراس دوران چند مقامات پر زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اگلے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران، قلات، سبی، نصیر آباد اور کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، مردان، ڈی آئی خان، کوہاٹ ڈویژن)،سکھر، لاڑکانہ،حیدر آباد، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، پشاور، بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ کوئٹہ(سمنگلی) 11، کوہاٹ08، خضدار06، پنجگور05، ژوب، پاراچنار03، جیوانی، اورمارا، گوادر، بہاولپور، نوکنڈی02، پشاور، بنوں، دروش01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پاراچنار، استورمنفی02، سکردو منفی01ڈگری سینٹی گریڈجبکہ لاہورمیں 31، پشاور25،کراچی34، کوئٹہ 18 اور راولپندی اسلام آباد میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری