کوہاٹ ‘ تیز آندھی اور طوفان کے باعث گھروں کی دیواریں منہدم ہونے سے چار بچے جاں بحق ‘ ایک زخمی

ہفتہ 28 مئی 2016 14:25

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) کوہاٹ میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث گھروں کی دیواریں منہدم ہونے سے چار بچے جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ تباہ کن آندھی سے بجلی اومواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور تناور درخت جھڑوں سے اکھڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ میں اچانک تیز آندھی اور طوفان شروع ہوا جسکے باعث جرما کے علاقہ تنگی بانڈہ میں مولانا عزیز الرحمان کے گھر کی دیوار منہدم ہوگئی جسکے ملبے تلے دب کر دو بچے 5سالہ لقمان اور 6سالہ بچی رفعت بی بی جاں بھق ہوگئی ‘اسی طرح کوہاٹ پنڈی روڈ کے علاقہ منگل بی بی میں تیز آندھی کے باعث ایک گھر کی دیوار گرنے سے 5سالہ بچہ توفیق احمد موقع پر دم توڑ گیا۔

علاوہ ازیں جرما کے موضع خواصی بانڈہ روڈ پر طوفان کی وجہ سے کچے مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ابراہیم جاں بحق جبکہ اسکا چچا زاد چار سالہ عاطف شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کورا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں کوہاٹ شہر اور مضافات کے دیہاتوں میں چلنے والی تیز آندھی اور طوفان کے باعث متعدد گھروں کی چار دیواری منہدم ہوگئیں تاہم ان واقعات میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی علاقوں میں تناور درخت جھڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں گر گئیں جسکی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ان واقعات کے بعدپولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کرکے نقصانات کی رپورٹ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوارسال کردیں۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کوہاٹ بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..