آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

بدھ 5 اپریل 2017 13:31

آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر  بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کیساتھژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،ژوب، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کیساتھژالہ باری کا بھی امکان ہے جس کے باعث کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے بالائی علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں تیز ہواؤں /آندھی کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی بڑھ سکتی ہے۔

جس کی وجہ سے املاک کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بارکھان اور بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کاکول40، پاراچنار30، بالاکوٹ، پٹن26، مالم جبہ21، کالام، سیدو شریف18، دیر16، چراٹ14، لوئر دیر10، پشاور 10ئیرپورٹ08، سٹی05)، میرکھانی05، دروش، چترال02، بنوں01، مری40، اسلام آباد(زیروپوائنٹ31، سیدپور27، بوکرہ12، گولڑہ08)، راولپنڈی (چکلالہ20، شمس آباد19)، کامرہ19، بہاولنگر03، فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ، منگلا، گجرات، قصور، بھکر01، راولاکوٹ38، گڑھی دوپٹہ37، مظفرآباد27، کوٹلی11، استور33، سکردو19، بگروٹ06، چلاس05، بونجی04، ہنزہ03، گلگت02، بارکھان01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں لاڑکانہ 46، دادو 45، سکھر،موہنجوداڑو، شہید بینظیرآباد، تربت، پڈعیدن44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان