بند کریں
پکوان ترا کیبمشروباتشر بت انگور
شر بت انگور
اشیاء:
میٹھے انگور آدھا کلو
یا
انگور کا عرق ایک پاؤ(چھنا ہوا)
چینی تین پاؤ
پانی آدھا کلو
ترکیب:
سب سے پہلے انگور باریک کپڑے میں دبا کر ان کا رس نکال لیا جائے اور چھلکے وغیرہ پھینک دئیے جائیں ۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں ۔ جب ایک دو جوش آجائیں تو انگور کا رس اس میں ڈال دیا جائے اور پکنے دیں۔ جب چاشنی ایک تار کی ہو تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر صاف اور خشک بو تل میں بھر لی جائے ۔یا د رکھیں کہ یہ شر بت گرمیوں کے موسم میں بے حد مفید ثابت ہو تا ہے اور اس کے استعمال سے دل و دماغ کو سکون و فرحت حاصل ہو تا ہے ۔ نیز یہ کہ اسی طریقہ سے آپ جامن کا شر بت بھی تیا ر کر سکتے ہیں۔ یہ شر بت پیچش کے مریضوں کے لئے بے حد فائدہ مند ثابت ہو تا ہے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان