پاکستانی اداکار فواد خان کا پارٹی کے دوران نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ: بھارتی ویب سائٹ کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 21:37

پاکستانی اداکار فواد خان کا پارٹی کے دوران نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ: بھارتی  ویب سائٹ کا دعوی

ممبئی (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء) پاکستانی اداکار فواد خان کا پارٹی کے دوران نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں موجود پاکستانی اداکار فواد خان نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک پارٹی کے دوران غل غپاڑہ کیا۔

(جاری ہے)

پارٹی مشہور بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی جانب سے دی گئی تھی۔ اس دوران فواد خان نے حد سے زیادہ شراب نوشی کرلی جس کے باعث وہ آپے سے باہر ہو گئے اور غل غپاڑہ کرنے لگے۔ اس باعث پارٹی میں بدمزگی پیدا ہو گئی تاہم صورتحال کو جلد ہی قابو کر لیا گیا۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 21:37:00

Rlated Stars :