میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں‘ زارا شیخ

جمعرات 25 اگست 2016 13:19

میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں‘ زارا شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست۔2016ء) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ، مجھے جب تک سکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیں آتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں جن کو شہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کر حاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:19:16

Rlated Stars :