ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کھانا پینا چھوڑ دیا
جمعرات 30 جون 2016 15:37
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء)دولت کی کوئی کمی نہیں لیکن پھر بھی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کھانا پینا چھوڑ دیا،صرف غم کھا رہی ہیں۔کروڑوں کمانے والی اداکارہ،فاقہ کرنے لگی ہے،ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا وزن خطرناک حد تک کم ہو گیا،چالیس سال کی اداکارہ کی گرتی صحت کو دیکھ کرمغربی میڈیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ایک امریکی میگزین کے مطابق انجلینا جولی کا وزن صرف 79 پونڈ یعنی چھتیس کلو گرام رہ گیا ہے جبکہ ان کا قد پانچ اعشاریہ سات فٹ ہے۔(جاری ہے)
ہمیشہ صحت مند اور اسمارٹ نظر آنے والی اداکارہ انتہائی کمزور ہو گئی ہیں،ان کا چہرہ بیرونق ہو گیا ہے، آنکھیں دھنس گئی ہیں ،ہاتھ بدہیبت نظر آنے لگے ہیں۔خبریں گرم ہیں کہ جولی کی گرتی صحت کی وجہ ان کے شوہربریڈ پٹ کی اداکارہ میریون کوٹیلارڈ سے دوستی ہے،اس غم میں انہوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے اور صرف مشروبات پر گزارا ہے۔
ادھر بریڈ پٹ بھِی اپنی اہلیہ کی صحت سے متعلق فکرمند ہیں ،انہوں نے جولی کو خوراک پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے،ساتھ یہ خبر بھی گرم ہے کہ ہالی وڈ اسٹار نے خوراک کے معاملے میں لاپروائی برتنے پرجولی کو طلاق کی دھمکی بھی دی ہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Payal Chuadhry
Ruby Rose
Patrick Swayze
Nandita Das
Shabnam
Kaley Cuoco
Ariana Grande
Victoria Justice
Tanushree Dutta
Taylor Swift
Ashley Jones
jonathan groff
Showbiz News In Urdu
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا