نریندر مودی کا کردار مجھ سے بہتر کوئی اور نہیں نبھا سکتا، پاریش راول

پیر 1 ستمبر 2014 12:37

نریندر مودی کا کردار مجھ سے بہتر کوئی اور نہیں نبھا سکتا، پاریش راول

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء)بالی ووڈ کے نامور اداکار پاریش راول کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا فلمی کردار ان سے بہتر کوئی دوسرا اداکار نبھا ہی نہیں سکتا۔خبروں کے مطابق پاریش راول کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ نریندر مودی کا کردار مجھ سے زیادہ بہتر طریقے سے کوئی اور اداکار نہیں نبھا سکتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ایک بالکل ہی مختلف شخصیت کے مالک ہیں اور میں بھارتی وزیراعظم پر بننے والی فلم میں کام کے لئے بہت بے تاب ہوں۔

مجھے اس فلم کے حوالے سے کچھ بتانے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی۔واضح رہے کہ پاریش راول نے حال ہی میں کنل دیش مکھ کی فلم ”راجہ نٹور لال“ میں عمران ہاشمی اور عمائمہ ملک کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/09/2014 - 12:37:53

Rlated Stars :