فلم ایوری سیکرٹ تھنگ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ، پندرہ مئی کو ریلیز ہوگی

ہفتہ 18 اپریل 2015 15:59

فلم ایوری سیکرٹ تھنگ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ، پندرہ مئی کو ریلیز ہوگی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی امریکن کرائم تھرلر فلم ایوری سیکرٹ تھنگ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمی جے بگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2004میں جاری ہونے والے اس ہی نام کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہے جس میں ایک خاتون جاسوس بچوں کی پر اسرار گمشدگی کی گتھی سلجھانے کی کوششیں کرتی دکھائی دیں گی۔فلم کی کاسٹ میں ڈیان لین،ایلزبتھ بینک،ڈاکوٹا فیننگ،ڈینیل مک ڈونلڈ،کولن ڈونل اور نیٹ پارکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اینتھونی بریگ مین اور فرانسس میک ڈورمنڈ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 15مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیجائیگی

وقت اشاعت : 18/04/2015 - 15:59:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :