فلم ”دی اینگری برڈز“ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا

جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 3 جنوری 2016 11:23

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ تھری ڈی اینی میٹڈایکشن فلم ”دی اینگری برڈز“ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ فلم 20مئی کو ریلیز ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 03/01/2016 - 11:23:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :