امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں ،15مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی

جمعرات 30 جون 2016 13:32

امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں ،15مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ تحقیقات کے لئے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اہلخانہ اور عزیز و اقارب کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں،اثاثوں سے متعلق تفصیلات متعلقہ محکموں سے مانگ لی ہیں جبکہ ایف آئی اے سے بھی امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں مدد طلب کر لی گئی ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے لئے ابتک 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امجدصابری کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی حکام کے مطابق ابتدائی بیان میں اہلخانہ نے امجد صابری کو مبینہ دھمکیوں کا ذکر کیا تھا تاہم گزشتہ روز دیئے گئے بیان میں اہلخانہ نے کسی بھی دھمکی کا ذکر نہیں کیا۔

حکام کے مطابق امجد صابری کے منیجر عمرے پر ہیں، واپسی پر ان سے بھی تحقیقات کی جائے گی۔حکام نے مزید بتایا کہ امجد صابری کے مالی معاملات کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا جارہا ہے اور اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کر لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ایف آئی اے حکام سے امجد صابری کی سفری دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ابتک کی تحقیقات میں امجد صابری کو دھمکی کا عنصر نہیں ملا ہے۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 13:32:31

متعلقہ عنوان :