Basin Ki Machli Recipe In Urdu

بیسن کی مچھلی بنانے کی ترکیب

Basin Ki Machli Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بیسن 1/2 کلو گرام
2 پیاز 3 عدد
3 ٹماٹر 2 عدد
4 لہسن ایک کھانے کا چمچ
5 ادرک ایک کھانے کا چمچ
6 دہی آدھا پیالی
7 نمک 2 چائے کے چمچ
8 لال مرچ 2 چائے کے چمچ
9 ہلدی 1/2 چائے کے چمچ
10 دھنیا 1 چائے کے چمچ
11 گرم مصالحہ 1/2 چائے کے چمچ
12 زیرہ 1 چائے کے چمچ
13 ہری مرچ 3 عدد
14 انار دانہ ایک چائے کا چمچ
15 ہرا دھنیا حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے ایک پیالے میں بیسن ، باریک کٹا ہوا پیاز، ہری مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، زیرہ، انار دانہ ، ایک چائے کا چمچ نمک ، تھوڑا سا لہسن ادرک ، اور سبز دھنیے کے پتے پانی میں اچھی طرح مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2  خیال رہے کہ بیسن کا یہ آمیزہ گاڑھا ہونا چاہیے۔ اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن اور ادرک سوتے کریں
  3. 3  اور پانچ منٹ بعد اس میں پیاز کی پیسٹ شامل کر دیں۔ جب پیاز کی رنگت تبدیل ہو جائے تو اس میں گرم مصالے کے علاوہ دیگر تمام مصالے ،دہی اور ٹماٹر شامل کر کے اچھی طرح بھونیں۔
  4. 4 جب تمام مصالہ یکجان ہو جائے اور تیل الگ سے نظر آنے لگے تو شور با بنائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  5. 5  اب دوسرے چولھے پر فرائی پین میں تیل گرم کریں اور اس میں اندازے سے آملیٹ ،جتنا بیسن کا آمیزہ توے پر کفگیر کی مدد سے پھیلا دیں۔
  6. 6 جب ایک طرف سے اچھی طرح پک جائے تو اسے دونوں طرف سے فولڈ (Fold) کر کے پلیٹ دیں اور سینکنے کے بعد کسی پلیٹ میں نکال لیں۔
  7. 7 تمام آمیزے کے اسی طرح پیسز(Pieces) تیار کرنے کے بعد انہیں تیز چھری سے چوکور یا مستطیل شکل میں کاٹنے کے بعد شوربے میں ڈال دیں۔
  8. 8  اس طرح بیسن کا جو حصہ کچا رہ گیا تھا وہ بھی پک جائے گا۔
  9. 9 آخر میں گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
  10. 10 بیسن کی اس لذیذ ڈش کاذائقہ واقعہ مچھلی کے شوربے جیسا ہوتا ہے۔ روٹی اور چاول دونوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

متعلقہ پکوان

(1061) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakoray - مزید پکوڑے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Basin Ki Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Basin Ki Machli is a Pakoray, and listed in the pakora. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.